ابنا: پارلیمنٹ میں حکومت قانون پارٹی کے رکن حسین الاسدی نے کہا کہ طارق ہاشمی نے خود کو عدالت کے سپرد کرنے کے عدالت کے حکم کو نظر انداز کرکے اپنے اثاثوں کے منجمد کئے جانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طارق ہاشمی کی غیر موجودگي میں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔یاد رہے طارق ہاشمی کے محافظوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے طارق ہاشمی کے ایما پر دہشت گردوں کےساتھ تعاون کیا ہے۔طارق ہاشمی عدلیہ کی جانب سے گرفتاری کے وانٹ جاری ہونے کےبعد کردستان عراق فرار کرگئے ہیں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب اور قطر نے عراق میں افراتفری اور دہشتگردی پھیلانے کے لئے بڑے بجٹ مختص کئے ہیں۔ سعودی عرب کے مخالف ذرایع کے مطابق سعودی عرب اور قطر، عراق میں دہشتگردی اور افراتقری پھیلانےکے لئے پانی کی طرح پیسہ بہارہے ہیں۔
ان ذرایع کے مطابق عراق میں دہشتگردی پھیلانے کے لئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئي کنٹرول روم قائم کئے کئے ہیں جبکہ سعودی عرب اور قطر کے پیسے سے عراق کی سرحد پرایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تا کہ یہاں سے عراق میں دراندازی کرنے کےلئے دہشتگردوں کی مدد کی جاسکے۔
ان ذرایع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سیکڑوں مسلح گروہوں کو عراق بھیج چکا ہے جبکہ سعودی عرب کے انٹلجنس چیف مقرن بن عبدالعزیز کی سربراہی میں فوجی اور سکیورٹی افسر عراق جا کر تباہی پھیلانے والے دہشتگردوں کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ قطر میں بھی فوج کی مشترکہ کمانڈ کےنائب سربراہ نے دہشتگردوں کی کمان سنبھال رکھی ہے۔ امریکی حکام عراق کے خلاف قطر اور سعودی عرب کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے خوش ہیں۔........ /169